حضور غوث اعظم سے پہلی ملاقات Huzur Gaus e Azam Se Pehli Mulaqat

 حضور غوث اعظم سے پہلی ملاقات 

 سنجان سے روانہ ہو کر حضرت خواجہ معین الدین چشتی  بغداد شریف روانہ ہو گئے۔ ان دنوں حضور سیدنا غوث اعظم  قصبہ جیل میں تشریف فرما تھے۔ یہ قصبہ کوہ جودی کے دامن میں آباد تھا۔ جہاں طوفانِ نوح کے وقت حضرت نوح کی کشتی آکر رکی تھی۔ آپ  ،حضور سیدنا غوث اعظم  کی صحبت اور زیارت سے مشرف ہوئے۔ اس وقت آپ کی ابتدائی حالت تھی ۔ حضور سیدنا غوث اعظم  نے آپ  کے حق میں دعائے خیر فرمائی اور انہوں نے یہ بشارت بھی دی کہ آپ  مقتدائے روزگار ہوں گے اور خلق اللہ آپ  سے فیض یاب ہو گی ۔ آپ نے حضور سیدنا غوث اعظم کے پاس کچھ عرصہ قیام کیا اور واپس تشریف لے گئے ۔

 


Post a Comment

0 Comments