ا ظہار کرامت
حضرت خواجہ معین الدین چشتی فرماتے ہیں دوران مسافرت ہم ایک جگہ درویشوں کی صحبت میں بیٹھے ہوئے تھے اور آپس میں یہ رائے قرار پائی کہ سب لوگ اپنی ایک ایک کرامت دکھا ئیں۔ اس مجلس میں شیخ علاؤ الدین کرمانی، حضرت خواجہ عثمان ہارونی، جناب محمد عارف اور میں شریک تھا اور پھر سب نے اپنی اپنی کرامات دکھا ئیں ۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی فرماتے ہیں مرشد پاک حضرت خواجہ عثمان ہارونی نے اپنے مصلے کے نیچے ہاتھ ڈالا اور سونے کا ایک ٹکڑا نکالا۔ اس ٹکڑے کو ایک درویش کو دے کر فرمایا : کہ جاؤ سب کیلئے شیر ینی لے آؤ۔ پھر شیخ علاؤ الدین کرمانی میں اللہ نے ایک لکڑی کو ہاتھ مارا تو وہ سونے کی ہو گئی۔ پھر مرشد پاک حضرت خواجہ عثمان ہارونی میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ تم نے کچھ نہیں کیا۔ میں نے مرشد پاک کے حکم سے اپنےکمبل میں سے چار روٹیاں نکال کر ایک بوڑھے فقیر کی طرف بڑھا دیں۔
0 Comments