جو ملے راہ خدا میں خرچ کر دو Jo Mile Raahe Khuda Me Kharch Kar do

 جو ملے راہ خدا میں خرچ کر دو

حضرت خواجہ معین الدین چشتی فرماتے ہیں میں مرشد پاک حضرت خواجہ عثمان ہارونی کے ہمراہ سفر میں تھا۔ ہمارے ہمراہ ایک درویش بھی تھے ۔ ہم . چلتے چلتے اوش پہنچے اور وہاں شیخ بہاؤ الدین بختیار اوشی سے ملاقات ہوئی۔ شیخ بہاؤ الدین بختیار اوشی  یہ بہت بڑے بزرگ اور واصلین میں سے تھے۔ ان کے یہاں دستور تھا کہ جو کوئی ان کی خانقاہ میں آتا تھا۔ وہ محروم اور خالی ہاتھ واپس نہ جاتا تھا۔ اگر آنے والے کے پاس کپڑے نہ ہوتے تھے تو وہ اس کو اپنے کپڑے عطا فرما دیتے اور آپ  کے لئے غیب سے کپڑے آجاتے تھے۔ ہم کچھ دن ان کی خدمت میں رہے۔ ایک روز انہوں نے ہمیں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا۔    

’’اے درویش ! تجھے جو کچھ ملے اللہ عزوجل کی راہ میں دے دے اور دولت جمع نہ کرنا ، اللہ عزوجل کے بندوں کو کھانا کھلانا تا کہ اللہ عزوجل کے دوستوں میں سے ہو جائے۔“

Post a Comment

0 Comments