سورۃ فاتحہ پڑھ کر دریا پار کرنا
حضرت خواجہ معین الدین چشتی فرماتے ہیں میں مرشد پاک حضرت خواجہ عثمان ہارونی کے ہمراہ دوران سفر دریائے دجلہ پر پہنچا اور دریا میں طغیانی تھی۔ میں اس سوچ میں گم تھا کہ ہم دریا کیسے پار کریں گے کہ دفعتا مرشد پاک نے فرمایا معین الدین اپنی آنکھیں بند کر لو۔ میں نے اپنی آنکھیں بند کر لیں اور کچھ دیر بعد مرشد پاک نے فرمایا اپنی آنکھیں کھول دو۔ میں نے اپنی آنکھیں کھولیں تو ہم دریا کے پار تھے۔ میں نے عرض کیا حضور ! یہ کیونکر ممکن ہوا؟ آپ نے فرمایا میں نے پانچ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھی اور پھر تمہیں لے کر دریا میں اتر گیا۔
0 Comments