مو لانا حسام الدین کا دستار فضیلت عطا کرنا Maulana Ka Hassam Ud deen Ka Dastar e Fazilat Ata Karna

 مو لانا حسام الدین کا دستار فضیلت عطا کرنا 

حضرت خواجہ معین الدین چشتی  بخارا کے تمام علماء فضلاء کے حلقہ دریس میں شریک ہوئے۔ تذکروں اور سوانح عمری کے مطالعہ سے یہ پتہ نہیں چلتا ہے کہ آپ نے کن کن اساتذہ کے سامنے زانوئے تلمذ طے کیا مگر آپ  کےاساتذہ میں حضرت مولانا حسام الدین بخاری  خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔ جنہوں نے آپ کو دستار فضیلت عطا فرمائی۔ حضرت مولانا حسام الدین بخاری کی درسگاہ سے آپ نے علوم ظاہریہ کی تکمیل فرمائی۔

 ۲۳ سے ۲۴ برس کی عمر میں علوم ظاہری کی تکمیل کے بعد صفائی قلب اور تزکیہ نفس کا ضروری سامان حضرت خواجہ معین الدین چشتی کو بہم پہنچ گیا تھا مگر قلب جس تسکین کا متلاشی تھا وہ نصیب نہ ہوئی اور جس محبوب کو جی بھر کر دیکھنے کی آرزو دل میں چنکیاں لے رہی تھی اس تک ابھی رسائی نہ ہوئی تھی۔


Post a Comment

0 Comments