مر شد پاک کی خدمت
حضرت خواجہ معین الدین چشتی کو حضرت خواجہ عثمان ہارونی سے اس درجہ عشق تھا کہ سایہ کی طرح ساتھ لگے رہتے تھے۔ جہاں کہیں مرشد پاک حضرت خواجہ عثمان ہارونی جاتے تھے آپ ان کا بستر خواب تو شا اور پانی کا مشکیزہ کندھے پر ڈالے اور دیگر ضروری اشیاء سر پر رکھے ہمراہ ہوتے تھے۔ جہاں مرشد پاک قدم رکھتے تھے وہاں آپ اپنی آنکھیں بچھاتے تھے ۔ کامل بیس برس خدمت و اطاعت میں گزار دیئے۔ اس دوران آپ نے مرشد پاک سے معرفت اور حقیقت کی باتیں سیکھیں اور فقیری کے اسرار سر بستہ سے آگاہی حاصل کی۔ خواجہ معین الدین چشتی نے مرشد پاک حضرت خواجہ عثمان ہارونی کی خدمت میں دن کو دن نہ سمجھا اور رات کو رات نہ جانا ۔ آپ کا مقصد صرف مرشد پاک کی خدمت تھی۔ اسی خدمت و اطاعت کے سلسلہ میں حضرت خواجہ عثمان ہارونی نے آپ کو وہ نعمت عطا فرمائی جس کا اندازہ دشوار ہے۔
0 Comments