سعادت بیعت Saadat e Bait

 سعادت بیعت 

حضرت خواجہ معین الدین چشتی  کا حرف تمنا زبان پر لانا تھا کہ پیرو مرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونی نے شراب معرفت کا ایک جام لبریز آپ کو پلا دیا ۔جس کے پیتے ہی شیشہ قلب کا زنگ دور ہو گیا، حجاب عظمت سامنے دکھائی دینے لگے مگر اس جام سے آپ کی تسلی نہ ہوئی۔ 

ساقی دریا دل نے دوسرا ساغر بھر کر دے دیا اور تحت الثری تک تمام پر دےاٹھ گئے۔ یہ جام پینے کے بعد بھی حضرت خواجہ معین الدین چشتی  کی تشنگی باقی رہی تو ساقی میخانہ معرفت نے تیسرا جام بھی بھر کر پلایا اور اب ہژدہ ہزار عالم روشن ہو گئے ۔ شیخ کامل حضرت خواجہ عثمان ہارونی کیمیائے اثر سے تاڑ گئے کہ جو ہر اس قابل ہے کہ ذرا سی توجہ خورشید جہانتاب بن سکتا ہے چنانچہ حضرت خواجہ عثمان ہارونی  نے آپ  کو اپنے حلقہ ارادت میں شامل کر لیا۔


Post a Comment

0 Comments