شیخ ناصر الدین کی صحبت اختیار کرنا
حضرت خواجہ معین الدین چشتی مرشد پاک حضرت خواجہ عثمان ہارونی کے فرمان پر ان سے رخصت ہوئے اور بغداد کی جانب چلے۔ راستہ میں قصبہ خرقان میں شیخ المشائخ حضرت خواجہ ابوالحسن خرقانی کے مزار پاک کی زیارت کی اور پھر خرقان سے استر آباد پہنچے اور یہاں حضرت شیخ ناصر الدین ایک بلند پایا بزرگ اور عارف باللہ تھے۔ ان کا سلسلہ ارادت دو واسطوں سے حضرت خواجہ بایزید بسطامی سے جاملتا تھا۔ آپ ایک عرصہ تک ان کی صحبت میں رہے اور نورِ عر فان حاصل کرتے رہے۔ استر آباد سے چل کر آپ اصفہان پہنچے ۔ اصفہان اس زمانہ میں دنیا کا ایک نہایت عمدہ اور خوبصورت شہر تھا۔ یہاں حضرت شیخ علی بن اسماعیل خلیفہ حضرت خواجہ جنید بغدادی کی خانقاہ تھی۔ لوگ ان کا بہت ادب اور تعظیم کرتے تھے۔ دور دور سے ان کی زیارت کے واسطے آتے تھے۔ آپ نے اصفہان پہنچ کر حضرت شیخ محمود اصفہانی سے ملاقات کی۔
0 Comments