مطلوب تک رسائی کا طریقہ
محبوب حقیقی کےسچے عاشقوں کا یہ دستور رہا ہے کہ وہ قرب یار پانے کے لئے سب سے پہلے علوم ظاہری کا زینہ طے کرتے ہیں۔ پھر عمل کی دشوار گزار منزلوں کو طے کر کے علوم باطنی سیکھتے ہیں تب کہیں جا کر انہیں جلوہ محبوب دکھائی دیتا ہے۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی نے بھی اپنے مطلوب تک رسائی کے لئےیہی راستہ اختیار کیا۔
0 Comments