حضر ت سیِّدُنابہلول دانا رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا دانش مندانہ جواب: Behlool Dana Ka DanishMandaana Jwab

حضر ت سیِّدُنابہلول دانا رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا دانش مندانہ جواب:


    حضرت سیِّدُناسری سقطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:''ایک بار مجھے قبرستان جانا ہوا۔ وہاں میں نے حضرت سیِّدُنا بہلول
دانا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو دیکھا کہ ایک قبر کے قریب بیٹھے مِٹی میں لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں۔میں نے پوچھا:''آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟'' جواب دیا:''میں ایسی قوم کے پاس ہوں جو مجھے اذیت نہیں دیتی اور اگر میں غائب ہوجاؤں تو میری غیبت نہیں کرتی۔'' میں نے عرض کی:''روٹی مہنگی ہو گئی ہے ؟'' تو فرمانے لگے:''اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم !مجھے کوئی پرواہ نہیں،اگرچہ ایک دانہ دینار کا ملے۔ ہم پر اس کی عبادت فرض ہے جیسا کہ اس نے ہمیں حکم دیا ہے اور ہمارا رزق اس کے ذمۂ  کرم پر ہے جیسا کہ اس نے ہم سے وعدہ کر رکھا ہے۔''

Post a Comment

0 Comments