بھید خداوندی ظاہر کرنے کا انجام

 بھید خداوندی ظاہر کرنے کا انجام 

قطب الاقطاب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کا کی  فرماتے ہیں۔ میں نے مرشد پاک خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی سے سنا کہ ایک بزرگ تھے انہوں نے سو برس تک اللہ عزوجل کی عبادت کی اور مجاہدات کئے اور عبادت کا حق ادا کیا۔ ایک دن ان بزرگ پر اسرار محبت میں سے ایک تجلی ظاہر ہوئی ۔ وہ بزرگ چونکہ تنگ دل تھے اس لئے برداشت نہ کر سکے اور فورا ظاہر کر دیا۔ دوسرے روز وہ نعمت ان سے چھین لی گئی اور وہ درویش اسی غم میں دیوانہ اور عقل سے خارج ہو گیا۔ اس وقت ہاتف سے آواز آئی۔دم گر تو ہمارا بھید ظاہر نہ کرتا تو تو اور اسرار کے عطا کئے جانے کے لائق ہوتا۔ جب ہم نے دیکھا کہ ابھی  ہفتاد حجاب میں ہے وہ نعمت ہم نے تم سے چھین لی اور کسی کو دے دی۔


Post a Comment

0 Comments