درویشی کیا ہے؟

 درویشی کیا ہے؟

قطب الاقطاب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کا کی فرماتے ہیں مرشد پاک خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی فرمایا کرتے تھے کہ پیر و مرشد سے مجھے جو کچھ ملا ہے میں نے اس کا ہمیشہ ورد رکھا اور تم کو بھی وصیت کرتا ہوں کہ مقررہ وظیفہ میں کبھی ناغہ نہ کرو اور سالک کو چاہئے کہ پہلے اپنے نفس کو طلاق دے پھر دنیا کو پھر مافیا کو اس کے بعد سلوک میں قدم رکھے۔ درویشی اس کا نام ہے کہ آنے والا محروم نہ رہ جائے ، اگر بھوکا ہو تو پیٹ بھر کر کھانا کھلایا جائے اور ننگا ہو تو کپڑا پہنایا جائے اور اگر حاجت مند ہو تو اس کی ضرورت پوری کی جائے۔


Post a Comment

0 Comments