صفت جمال کا غلبہ
اسرار السالکین میں منقول ہے کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی پر کبھی صفت جمال غالب رہتی تھی اور کبھی صفت جلال کا غلبہ ہوتا تھا۔ جس وقت صفت جمال کا غلبہ ہوتا تھا تو آپ اس قدر مستغرق رہتے تھے کہ آپ کو دنیا و مافیہا کی خبر نہ رہتی تھی۔ نماز کے وقت قطب الاقطاب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی اور حضرت قاضی حمید الدین ناگوری دست بستہ کھڑے ہو کر بلند آواز سے الصلوۃ الصلوۃ کہتے ۔ آپ اسی استغراقی حالت میں رہتے ۔ بالآخر یہ دونوں بزرگ آپ کے دوش مبارک ہلاتے تب آپ چشم مبارک کھولتے اورفرماتے۔
اوہو کہاں کہاں سے آگیا ہے؟
پھر حضرت خواجہ معین الدین چشتی وضو کرتے اور نماز ادا فرماتے ۔
0 Comments