صفت جلال کا غلبہ
جب حضرت خواجہ معین الدین چشتی پر صفت جلال کا غلبہ ہوتا تھا تو اس وقت یہ حالت ہوتی تھی کہ حجرہ مبارک کا دروازہ اندر سے بند کر لیتے تھے ۔ قطب الاقطاب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کا کی اور قاضی حمید الدین ناگوری حجرے کے دروازوں کے سامنے پتھروں کے پیچھے ایک طرف چھپ کر بیٹھ جاتے تھے۔ جس وقت آپ نماز کے وقت حجرہ مبارک کا دروازہ کھولتے تھے اور آپ کی نظر مبارک پتھروں پر پڑتی تو وہ جل کر خاکستر ہو جاتے۔
0 Comments