ریاضت اور مجاہدہ کی کیفیت

 ریاضت اور مجاہدہ کی کیفیت  

حضرت خواجہ معین الدین چشتی  کی ریاضت اور مجاہدات کا یہ عالم تھا کہ آپ  نے ساری زندگی مجاہدات میں بسر کر دی۔ آپ  نے ستر برس تک پہلوئے مبارک زمین سے نہیں لگایا۔ آپ  ہمہ وقت باوضو رہتے تھے اور بالعموم عشاء کے وضو سے فجر کی نماز ادا فرمایا کرتے تھے اور اس معمول میں کبھی فرق نہ آیا۔ ریا ضت و مجاہدات کے زمانہ میں آپ   مسلسل سات دن کا روزہ رکھتے تھے اور ساتویں دن روٹی کا ٹکڑا جو وزن میں کسی حالت میں بھی پانچ مثقال سے زیادہ نہ ہوتا تھا پانی میں نرم کر کے نوش فرماتے تھے۔


Post a Comment

0 Comments