در باری مسلمان کی سفارش

 در باری مسلمان کی سفارش 

پرتھوی راج کا جب حضرت خواجہ معین الدین چشتی پر زور نہ چلا تو اس نے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے شروع کر دیئے۔ پرتھوی راج کا ایک درباری بھی مسلمان ہو چکا تھا۔ پرتھوی راج نے اسے طرح طرح کی اذیتیں دینی شروع کر دیں۔ اس مسلمان درباری نے آپ  سے درخواست کی کہ آپ  پرتھوی راج سے میری سفارش کیجئے تاکہ میں آئے دن کی مصیبتوں سے نجات حاصل کر سکوں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی  نے اپنے ایک خاص قاصد کے ذریعے پرتھوی راج کے پاس سفارشی پیغام بھیجا تو وہ آگ بگولا ہو گیا اور آپ یہی ہے کو برا بھلا کہنے لگا۔


Post a Comment

0 Comments