سینکڑوں راجپوت مسلمان ہو گئے

سینکڑوں راجپوت مسلمان ہو گئے

حاکم دہلی کھانڈے راؤ کے حکم کی تعمیل کے لئے پولیس کا ایک دستہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی  کے پاس آیا اور آپ سے بات چیت کی اور حالات دریافت کئے گئے۔ اس پولیس افسر اور اس کے سپاہی آپ  کے اخلاق و مواعظ سے اس قدر متاثر ہوئے کہ فورا حلقہ بگوش اسلام ہو گئے اور آپ کے جاں نثاربن گئے۔ ان لوگوں کے مسلمان ہو جانے سے دوسرے لوگوں میں بھی رغبت پیدا ہوئی اور یوں رفتہ رفتہ چند دنوں میں سینکڑوں راجپوت مسلمان ہو گئے۔

 حضرت خواجہ معین الدین چشتی  کی بزرگی اور کرامات کا چرچہ سن کر ضرورت مندوں کا تانتا بندھ گیا۔ دہلی میں اسلام کی شمع روشن ہو گئی اور پر دانوں کا ہجوم جمع ہونے لگا اور تھوڑے ہی دنوں میں ہندوؤں کی خاصی بڑی تعداد مسلمانوں ہوگئی۔ آپ نے اپنے خلیفہ اعظم قطب الاقطاب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کا کی  کو تبلیغ و ہدایت کے لئے دہلی چھوڑا اور خود اجمیر کی جانب روانہ ہو گئے۔


Post a Comment

0 Comments