عارف تمام عالم کی خبر رکھتا ہے

 عارف تمام عالم کی خبر رکھتا ہے

حضرت خواجہ معین الدین چشتی  نے عارفوں کے ذکر کے سلسلہ میں فرمایا عارف وہ ہے جس پر عالم غیب سے ہر روز ہزاروں تجلیاں عکس فگن ہوں ۔ ایک ہی وقت میں کئی ہزار جلوے اور کئی ہزار کیفیتیں ظاہر ہو جائیں۔ 

حضرت خواجہ معین الدین چشتی   نے فرمایا عارف تمام عالم کی خبر رکھتا ہے۔ محبت کی کی اچھی طرح تصریح و تشریح جانتا ہے۔ عارف وہ ہے جو ہر وقت عشق کے دریا میں تیرتا رہتا ہے۔ اسرار سرمدی اور انوار الٰہی کے موتی نکال کر لاتا ہے اور پر کھنے والے جوہریوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔ جو دیکھتا ہے وہ پسند کرتا اہے اور اس کے عارف ہونے کی گواہی دیتا ہے۔ عارف کے دل پر عشق ہر وقت جوش مارتا رہتا ہے۔ اس کی یہ حالت ہوتی ہے کہ ہر وقت دوست کی یاد میں مستغرق رہتا ہے۔ کھڑا ہو تو دوست کی یاد میں ، بیٹھا ہو تو دوست کے تصور میں، سوئےتو دوست کے خیال میں حتی کہ عالم بیداری میں عظمت خداوندی کے گرد طواف کرتا ہے اور وہ دم بھر کے لیئے بھی دوست کی یاد سے غافل نہیں رہتا۔


Post a Comment

0 Comments