تیرا مقتول کہاں ہے؟

 تیرا مقتول کہاں ہے؟

ایک مرتبہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی  وضو کر رہے تھے کہ ایک بڑھیا روتی ہوئی آپ کی خدمت میں آئی اور کہنے لگی :

 حضور  میرے لڑکے کو حاکم وقت نے بے گناہ قتل کر دیا ہے میں آپ کے پاس فریادی بن کر آئی ہوں۔

حضرت خواجہ معین الدین چشتی  اٹھ کھڑے ہوئے اور فرمایا۔ تیرا مقتول کہاں ہے؟

بڑھیا، حضرت خواجہ معین الدین چشتی کو اپنے ساتھ اس جگہ لے گئی۔ آپ نے اس لڑکے کا سر دھڑ ملا کر بارگاہ خداوندی میں دعا کی اور وہ لڑکا زندہ ہو گیا اور پھر وہ دونوں ماں بیٹا آپ  کے مرید ہو گئے ۔


Post a Comment

0 Comments