یہ بچہ ہندوستان کا بادشاہ بنے گا
ایک دن حضرت خواجہ معین الدین چشتی اور شیخ اوحد الدین کرمانی اکھٹے بیٹھے تھے اور کسی مسئلہ پر ان کے درمیان بحث چل رہی تھی کہ ایک لڑکا تیر کمان لئے ہوئے وہاں سے گزرا۔ آپ نے فرمایا۔ ی لڑ کا ایک دن دہلی کا بادشاہ بنے گا۔
اور وہ لڑکا شمس الدین التمش تھا جو کہ قطب الاقطاب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے زمانہ میں قطب الدین اییک کے بعد تخت شاہی پر بیٹھا اور حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کا کی کا مرید تھا۔
0 Comments