راسخ العقید و شخص

 راسخ العقید و شخص 

قطب الاقطاب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کا کی  فرماتے ہیں میں خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی محفل میں موجود تھا اور کئی درویش بیٹھے ہوئے تھے اور اولیاء اللہ کا ذکر ہو رہا تھا۔ ایک شخص نے حاضر ہو کر قدموں میں سر رکھ دیا۔ اس وقت آپ کسی خاص کیفیت میں تھے آپ نے فرمایا بیٹھو۔ اس نے عرض کیا حضور مرید ہونے کیلئے حاضر ہوا ہوں۔ آپ فرمایا کہ اچھا اس شرط سے مرید ہو سکتے ہو کہ ایک مرتبہ کہو کہ لا الہ الا اللہ  ۔ وہ شخص راسخ العقیدہ تھا اس نے فورا اسی طرح کہہ دیا۔ آپ نے فورا ہی اسے مرید کرنے کے لئے اپنا ہاتھ آگے کر دیا اور پھر خلعت خاص سے سرفراز فرمایا۔


Post a Comment

0 Comments