وقت گزرنے سے قبل نماز پڑھنے میں جلدی کرو
ایک مرتبہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی مجلس میں چھ درویش سمرقند کے حاضر تھے۔ مولانا بہاؤ الدین بخاری اور خواجہ احد الدین کرمانی بھی تشریف فرما تھے۔ اس بات کا ذکر ہوا کہ فرض نماز دیر سے پڑھنا کہ وقت گزر جائے اور قضا پڑھنے کی نوبت آجائے کیسا ہے؟ آپ نے فرمایا۔
میں ایک شہر میں تھا وہاں کے لوگ نماز کے اس قدر پابند تھے کہ وقت سے پہلے ہی مستعد ہو کر نماز کا انتظار کرتے ہوئے کہنے لگے کہ اس کا سبب یہ ہے کہ جب وقت شروع ہو جائے اور ہم وقت پر نماز ادا کرنے سے محروم رہ جائیں تو پھر ہم حضور نبی کریم ﷺکو کیا منہ دیکھا ئیں گے ؟
0 Comments