پرتھوی راج کی ماں کی پیشین گوئی
حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی منزل اجمیر تھی چنانچہ لاہور میں کچھ عرصہ قیام کے بعد آپ اجمیر کی جانب عازم سفر ہوئے۔ آپ کی تشریف آوری سے بارہ برس قبل پر تھوی راج جو کہ ہندوستان کا بادشاہ تھا اسے اس کی والدہ نے آگاہ کر دیا تھا کہ آج سے بارہ برس بعد اجمیر میں ایک درویش اس صورت وشکل اور اس وضع قطع کا چالیس رفقاء کے ساتھ آئے گا۔ اس درویش کے ہاتھوں تیری سلطنت کا خاتمہ ہوگا۔ پرتھوی راج کی ماں علم نجوم کی ماہر تھی۔ پرتھوی راج نے اسی دور سے اپنا یہ حکم نافذ کر دیا تھا کہ اس تاریخ سے اگر کوئی مسلمان فقیر اس صورت و شکل کا چالیس رفقاء کے ساتھ ہماری سلطنت میں داخل ہو تو اسے فوراً قتل کر دیا جائے۔
0 Comments