حضور داتا گنج بخش سے عقیدت کا اظہار
حضرت خواجہ معین الدین چشتی ہندوستان میں وارد ہوتے ہی سب سے پہلے حضرت سیدنا علی بن عثمان الہجویری المعروف حضور داتا گنج بخش کے مز ارمبارک پر حاضر ہوئے اور معتکف ہوئے ۔ آپ نے مزار مبارک پر چالیس دن تک چلہ کیا مگر زیارت با سعادت نصیب نہ ہوئی۔ چالیسویں دن آپ نے حضور داتا گنج بخش سے اپنی عقیدت کا اظہار یوں فرمایا۔
گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا
ناقصاں را پیر کامل کاملان را راہنما
چنانچہ اس رات حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کو حضور داتا گنج بخش کی زیارت با سعادت نصیب ہوئی۔ حضور داتا گنج بخش نے آپ کی ولایت ہند پر اپنی مہر ثبت کی اور آپ کو سلطان الہند کا خطاب دیا اور اجمیر جانے کا حکم دیا۔ آپ کا شعر آج بھی لوگوں کی زبانوں پر اسی خلوص کے ساتھ جاری ہے اور اس شعر سے حضور داتا گنج بخش کے مقام و مرتبہ کا پتہ چلتا ہے۔Ο
0 Comments