قطب الاقطاب کو دہلی جانے کی وصیت

 قطب الاقطاب کو دہلی جانے کی وصیت 

حضرت خواجہ معین الدین چشتی نے وثیقہ خلافت و سجاد گی لکھ کر قطب الاقطاب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کا کی کو عطا فرمائی اور کلاہ چار ترکی سر پر رکھ کر دستار خلافت باندھی اور حضرت خواجہ عثمان ہارونی کا عصا، قرآن پاک، مصلے اور خرقہ عطا فرمایا اور کہا کہ مجھے یہ امانت حضور نبی کریم ﷺ کی ہمارے خواجگان سے ملی تھی میں نے اس امانت کا حق ادا کر دیا ہے اب تمہارا کام ہے کہ اس کا حق ادا کرو۔ اس کے بعد کچھ عارفانہ کلمات آپ  کو ارشاد فرمائے اور سر پر دست مبارک رکھا اور فرمایا میں نے تم کو اللہ عزوجل کے سپرد کیا، منزل گاہ قرب تک پہنچایا جہاں رہو خیر و خوبی سے رہو، جہاں رہو مرد اور خدا شناس بن کر رہو ۔ اس کے بعد حضرت خواجہ معین الدین چشتی علی   نے سر مبارک اٹھا کر دعا فرمائی اور آنکھوں میں آنسو تھے پھر فرمایا اب تم دہلی چلے جاؤ۔


Post a Comment

0 Comments