بھوک کے وقت شکار کرتے تھے
حضرت خواجہ معین الدین چشتی بغداد سےبلخ ،بدخشاں، ہرات اور سبزوار تشریف لے گئے ۔ بلخ میں آپ نے حضرت احمد حضرویہ کی خانقاہ میں قیام کیا۔ آپ کی عادت کریمہ تھی کہ دوران سفر تیر کمان ، نمک دان اور طباق ساتھ رکھتے تھے اور پھر جب آپ کو بھوک لگتی تو کسی پرندہ کا شکار کر کے اپنا پیٹ بھر لیا کرتے تھے ۔ اس دن آپ بھوکے تھے جب بھوک کی شدت بڑھی تو شکار کی تلاش میں نکلے اور پھر ایک کلنگ ملا جسے آپ نے شکار کیا اور ذبح کر کے خادم کے حوالے کیا اور خود نماز میں مشغول ہو گئے ۔
0 Comments