مرشد پاک کا احترام
قطب الاقطاب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کا کی فرماتے ہیں کہ ایک روز میں مرشد پاک خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی خدمت میں حاضر تھا اور فقر و سلوک کے متعلق بات ہو رہی تھی۔ مرشد پاک اچانک داہنی طرف دیکھ کر کھڑے ہو گئے۔ دو تین بار ایسا ہی اتفاق ہوا۔ میں نے عرض کیا۔
حضور کیا بات ہے؟
خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی نے فرمایا۔
اس طرف میرے پیر و مرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونی کا مزار اقدس ہے میں جب اس طرف نگاہ اٹھانتا ہوں تو مزار اقدس نظر آتا ہے اور میں تعظیم کے لئے اٹھ کھڑا ہوتا ہوں۔
0 Comments