اہل ہرات کا فیضیاب ہونا
حضرت خواجہ معین الدین چشتی بدخشاں سے ہرات تشریف لے گئے حضرت خواجہ عبداللہ انصاری کے مزار مبارک پر حاضری دی اور رات بھر عبادت و ریاضت میں مشغول رہے۔ اس مزار شریف پر ہیبت خداوندی کا نزول تھا اس لئے آپ ادب کو بہت ملحوظ رکھتے تھے۔ یہاں پر آپ نے عرصہ دراز تک مجاہدہ کیا۔ چند روز بعد جب اہل ہرات کو آپ کا پتہ لگا تو وہ جوق در جوق’’ آکر فیوض و برکات حاصل کرنے لگے۔
0 Comments