والدین کی تربیت کا اثر Walidain Ki Tarbiyat Ka Asar

 والدین کی تربیت کا اثر

حضرت خواجہ معین الدین چشتی  نے چار پانچ سال کی عمر میں جب ہوش سنبھالا تو والدین نے اپنے سایہ عاطفت میں آپ  کی تعلیم و تربیت شروع کی۔ اگر چہ کسی صاحب تذکرہ نے یہ نہیں لکھا کہ ابتدائی تعلیم والدین نے دی تھی مگر یہ بات قرین عقل سے معلوم ہوتی ہے کیونکہ آپ کے والد محترم متجر عالم اور عارف کامل تھے۔ ایسی بزرگ ہستی کی شان سے یہ بات بعید معلوم ہوتی ہے کہ اس کا فرزند عہد طفولیت میں تعلیم و تربیت سے محروم رہے۔ والدین نے کم از کم قرآن مجید اور اخلاق کی تعلیم ضرور دی ہوگی۔ ظاہر ہے کہ ایسے با عظمت باپ کے زیر سایہ جس بچہ کی تربیت ہوگی وہ آگے چل کر کیا کچھ نہ ہو گا۔ اس تربیت کا نتیجہ تھا کہ آپ تھوڑے ہی عرصہ میں کامل بن گئے۔O

 والدین کی تربیت کا اثر Walidain Ki Tarbiyat Ka Asar

Post a Comment

0 Comments